کراچی پر ڈاکو راج، لوٹ مار کے دوران ڈکیت شہریوں کے ہتھے چڑھ گئے، خطرناک فائٹ کی ویڈیو دیکھیں

تازہ ترین

تازہ ترین

ڈاکو واردات کے دوران، فائل فوٹو

کراچی میں ڈاکوؤں کا راج برقرار ہے، اس سلسلے میں ایک تازہ واردات کی فوٹیج نے سب کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں جمعے کی شب شہری کی فائرنگ اور عوامی تشدد سے 2 ڈاکوؤں کی ہلاکت اور 4 شہریوں کے زخمی ہونے کے واقعے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی جبکہ اورنگی ٹاؤن پولیس نے واقعہ کا مقدمہ سرکار کی مدعیت میں درج کرلیا۔

اورنگی ٹاؤن کے علاقے سیکٹر ون ڈی قذافی چوک کے قریب جمعے کی شب ڈاکوؤں اور شہری کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کی موبائل فون سے بنائی گئی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔

جس میں گولی لگنے سے زخمی ایک ڈاکو سڑک کے کنارے کھڑے منی ٹرک کے نیچے سے نکلتے ہوئے دکھائی دیا جس کے ہاتھ میں اسلحہ بھی تھا۔ زخمی ڈاکو نے اسی حالت میں ایک شہری سے موٹر سائیکل چھیننے کی کوشش کی جبکہ اس دوران فائرنگ کی آوازیں سنائی دیں اور ڈاکو موٹر سائیکل سمیت سڑک پر گر گیا۔

جس پر موقع پر موجود عوام بھی جمع ہوئے اور دونوں ڈکیتوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

ایف آئی آر کے مطابق ملزمان کی فائرنگ سے 4 راہگیر زخمی ہوئے جن کے نام عبدالرحمٰن، احسن، کاشان اور آصف ہیں جبکہ زخمی ہونے والے دونوں ملزمان کو عوام نے مار پیٹ کی اور تشدد کا نشانہ بنایا۔

 پولیس نے جائے وقوعہ سے ملزمان کی موٹر سائیکل ملنے والی 2 پستول بھی قبضے میں لے جبکہ پولیس نے جائے وقوعہ سے ملنے والی ایک مشتبہ موٹر سائیکل کو دفعہ 550 کے تحت قبضے میں لیکر تھانے منتقل کر دی۔

Related Posts