پاکستان کے وائٹ بال کوچ گیری کرسٹن نے جاری آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 میں قومی ٹیم کی بدترین پرفارمنس پر ایک پنڈورا باکس کھول دیا ہے۔
گیری کرسٹن نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے اندر اتحاد کے فقدان پر اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم میں کوئی بھی کسی کو سپورٹ نہیں کرتا ، سب کھلاڑی اپنے لئے کھیلتے ہیں۔اپنے کوچنگ کیریئر میں ایسی صورتحال کبھی نہیں دیکھی۔
گیری کرسٹن نے یہ بھی نشاندہی کی کہ ٹیم کی مہارت کی سطح باقی دنیا کے مقابلے میں نمایاں طور پر پیچھے ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ’اتنی کرکٹ کھیلنے کے باوجود کوئی نہیں جانتا کہ کون سا شاٹ کب کھیلنا ہے۔
وائٹ بال کوچ نے کہا کہ اگر ٹیم دنیا کی بہترین ٹیموں سے مقابلہ کرنا چاہتی ہے تو اسے اپنی فٹنس اور مہارت کو بہتر بنانا ہوگا اور ایک یونٹ کے طور پر مل کر کام کرنا سیکھنا ہوگا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ ایسا نہ کرنے والے کھلاڑی ٹیم کا حصہ نہیں رہیں گے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








