کراچی میں گیس کا بحران، کمپریسر لگانے والوں کو 6 ماہ قید، ایک لاکھ جرمانہ ہوگا

تازہ ترین

تازہ ترین

Sindh Governor orders action against gas suction machine users

کراچی: شہر قائد میں گیس کی بحران شدت اختیار کرنے کے ساتھ عوام نے کمپریسر کا استعمال شروع کردیا، ایس ایس جی سی نے کمپریسر لگانے والوں کو 6 ماہ قید، ایک لاکھ جرمانہ کا انتباہ جاری کردیا۔

ایس ایس جی سی حکام کا کہنا ہے کہ گیس کمپریسر کا استعمال غیر قانونی عمل ہے اوریہ گیس چوری کے زمرے میں آتا ہے اور ایسا کرنے والوں کیخلاف قانون میں 6 ماہ قید اور جرمانے کے سزاء موجود ہے۔

واضح رہے کہ شہر قائد میں گیس کا بحران بڑھنے کے باعث شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگیاہے اورذرائع کے مطابق کراچی میں گیس کی قلت سے پریشان شہریوں نے ایل پی جی کے سلنڈر سے چولہا جلانا شروع کردیاہے۔

سلنڈر بھرنے کی دکانوں پر شہریوں کا رش بڑھ گیا ہے، شہریوں نے شکوہ کیاکہ گھروں میں گیس آتی نہیں، سلنڈر کی بھرائی جیب پر بوجھ ہے۔

مزید پڑھیں:گیس کا بحران

ایل پی جی بھی دو سو بیس روپے کلو ہے، اس کے باوجود سلنڈر بھروانے کی دکانوں پر شہریوں کا رش ہے۔بعض شہری کہتے ہیں گھروں میں سلنڈر کا استعمال خطرناک ہے، لیکن گیس کی قلت کی شکایت کا بھی تو کوئی فائدہ نہیں۔

گیس کی قلت سے جہاں شہری پریشان ہیں وہیں اس کام سے منسلک افراد کا کاروبار خوب چمک رہا ہے۔ پہلے دو چار سلنڈر فل ہوتے تھے لیکن اب یہ تعداد کافی بڑھ گئی ہے۔

Related Posts