گزشتہ برس 2021 شوبز ستاروں کیلئے خوشیوں، رنگینیوں اور تحیر کا سال ثابت ہوا جس میں منال خان اور احسن محسن اکرام سمیت دیگر شوبز ستاروں کی شادی کی خبریں سامنے آئیں تاہم نئے سال کا پہلا مہینہ صبور علی اور علی انصاری نے اپنے نام کر لیا ہے۔
دونوں شوبز ستارے رواں ماہ شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے جس کیلئے تقریبات کا آغاز کردیا گیا۔ گزشتہ شب مایوں کی تقریب میں دونوں شوبز ستارے بے حد خوش نظر آئے۔

منگنی کی تقریب کے بعد سے ہی سوشل میڈیا صارفین میں صبور علی اور علی انصاری کی شادی کے متعلق قیاس آرائیاں شروع کردی گئی تھیں۔ مایوں کی تقریب میں شوبز ستارے بھی شریک ہوئے۔


مایوں کی تقریب میں شوبز ستاروں کے علاوہ دوست احباب اور اہلِ خانہ نے بھی شرکت یقینی بنائی۔ مایوں کے موقعے پر موسیقی کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔


گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








