کراچی میں گیس لیکیج دھماکہ اور آتشزدگی، متعدد افراد زخمی

تازہ ترین

تازہ ترین

دھماکہ
(فوٹو: آن لائن)

کراچی میں گیس لیکیج دھماکہ اور آتشزدگی کے نتیجے میں کئی افراد زخمی ہوگئے۔ 2 مختلف مقامات پر پیش آنے والے واقعات کے نتیجے میں متأثرہ علاقوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

تفصیلات کے مطاب کراچی میں ایک ہی روز 2 مختلف واقعات کے نتیجے میں بھاری نقصان ہوا۔ گلشنِ اقبال میں گیس لیکیج کے باعث فلیٹ میں زوردار دھماکہ ہوا، واقعے کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

گلشن اقبال کے بلاک 2 میں رہائشی عمارت کے فلیٹ میں دھماکے کے نتیجے میں فلیٹ میں آگ لگ گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکہ عمارت کی پہلی منزل پر فلیٹ میں ہوا۔زوردار دھماکے کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ حکام نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔ حادثے کے نتیجے میں 1 خاتون اور بچوں سمیت 6زخمی افراد کو فوری سول ہسپتال کے برنس وارڈ منتقل کردیا گیا۔

دوسری جانب ایف بی انڈسٹریل ایریا میں واقع تولیے کی فیکٹری میں آگ لگ گئی، واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور آگ بجھانے کی کوششیں شروع کردیں، تاہم اس واقعے کے نتیجے میں جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

ایف بی انڈسٹریل ایریا کے بلاک 21 میں واقع فیکٹری میں ہونے والی آتشزدگی پر قابو پانے کے عمل میں 5گاڑیوں نے حصہ لیا۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ آگ کس وجہ سے لگی، اس پر مزید تفتیش جاری ہے۔

Related Posts