شیڈول جاری، کراچی کے ان علاقوں میں دس گھنٹے گیس بند ہوگی

تازہ ترین

تازہ ترین

علامتی تصویر

سوئی سدرن گیس کمپنی (SSGC) نے کراچی کے مختلف علاقوں میں گیس کی فراہمی عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ترجمان کے مطابق نیپا فلائی اوور کے قریب گیس پائپ لائنز کی لوئرنگ کے باعث یہ بندش کی جا رہی ہے، جہاں ٹرانس کراچی کی درخواست پر 16 اور 20 انچ قطر کی ہائی پریشر گیس لائنز پر کام کیا جائے گا۔

یہ شیڈولڈ شٹ ڈاؤن ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب رات 10 بجے سے صبح 5 بجے تک ہوگا، تاہم تکنیکی وجوہات کے باعث کام صبح 8 بجے تک بھی جاری رہ سکتا ہے۔

اس دوران متعدد اہم ادارے اور علاقے متاثر ہوں گے، جن میں لیاقت نیشنل اسپتال، آغا خان اسپتال، کراچی سینٹرل جیل سمیت دیگر مقامات شامل ہیں۔ سائٹ انڈسٹریل ایریا میں گیس کے کم پریشر کا بھی امکان ہے۔

متاثرہ علاقوں میں گلشن اقبال کے تمام بلاکس، پی آئی بی کالونی، جمشید روڈ، لائنز ایریا، پی ایچ ایس سوسائٹی، صدر، کھارادر کے کچھ علاقے، لیاری اور گارڈن و اطراف شامل ہیں۔

کمپنی نے صارفین سے معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ گیس کی بحالی مقررہ وقت کے بعد مرحلہ وار شروع کر دی جائے گی۔

Related Posts