نئے ڈیزائن کے کرنسی نوٹ کب آئیں گے؟ اسٹیٹ بینک کی وضاحت سامنے آ گئی

تازہ ترین

تازہ ترین

نیو ڈیزائن کرنسی پاکی نوٹ
علامتی تصویر، پروپاکستانی

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے نئے کرنسی نوٹوں کے ڈیزائن سے متعلق اہم پیش رفت کی تصدیق کر دی ہے۔

گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کے مطابق نئے نوٹوں کے ڈیزائن حکومت نے دوبارہ اسٹیٹ بینک کو واپس بھیج دیے ہیں، جنہیں تبدیل کر کے دوبارہ منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد ہی نئے ڈیزائن والے کرنسی نوٹوں کی پرنٹنگ شروع کی جائے گی، جبکہ اسٹیٹ بینک مکمل طور پر تیار ہے۔

گورنر اسٹیٹ بینک نے مزید کہا کہ مشرق وسطیٰ کی صورتحال برقرار رہی تو اس کے پاکستان کی معیشت پر اثرات پڑ سکتے ہیں اور مہنگائی بڑھنے کا خدشہ موجود ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ گزشتہ 4 سال میں بیرونی قرضوں میں اضافہ نہیں ہوا، جبکہ ملک کی متوقع گروتھ 3.7 فیصد رہنے کا امکان ہے، جو گزشتہ 20 سال کی اوسط شرح 3.4 فیصد سے کچھ بہتر ہے۔

بینکنگ معاملات سے متعلق سوال پر انہوں نے واضح کیا کہ مشکوک مالی لین دین کی نشاندہی فنانشل مانیٹرنگ یونٹ کرتا ہے اور اس کے لیے اینٹی منی لانڈرنگ قوانین موجود ہیں۔

Related Posts