جنم دیا مگر جینے نہ دیا؛ چلتی بس میں پیدا ہونے والے بچے کو باپ نے کھڑکی سے باہر پھینک دیا

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ انڈین میڈیا)

مہاراشٹرا کے شہر پربھنی میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا جہاں ایک 19 سالہ لڑکی نے چلتی بس میں بچے کو جنم دیا تاہم اس کے مبینہ شوہر نے نومولود بچے کو بس کی کھڑکی سے نیچے پھینک دیا جس کے نتیجے میں وہ ہلاک ہو گیا۔

رپورٹس کے مطابق، ریتیکا دھیرے نامی لڑکی پونے سے پربھنی جا رہی تھی، جہاں اس کے ساتھ الطاف شیخ نامی شخص تھا جو خود کو اس کا شوہر بتاتا ہے۔ دوران سفر ریتیکا حاملہ تھی اور بس میں ہی بچے کو جنم دیا۔ افسوسناک بات یہ ہے کہ الطاف نے بچے کو کپڑے میں لپیٹ کر چلتی بس کی کھڑکی سے نیچے پھینک دیا۔

یہ منظر نیچے کھڑے ایک شہری نے غور سے دیکھا اور جب اس نے قریب جا کر دیکھا تو معلوم ہوا کہ کپڑے میں ایک نومولود موجود ہے۔ فوراً اس نے پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے بس کو روک کر دونوں کو حراست میں لے لیا۔

ابتدائی تحقیقات میں جوڑے نے کہا کہ وہ بچے کی پرورش کے لیے مالی یا دیگر وسائل نہیں رکھتے، اسی وجہ سے انہوں نے یہ انتہائی قدم اٹھایا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ یہ دونوں پربھنی کے رہائشی ہیں لیکن پونے میں ڈیڑھ سال سے رہ رہے تھے۔ دونوں کا کہنا ہے کہ وہ شادی شدہ ہیں لیکن ان کے پاس کوئی قانونی دستاویزات نہیں ہیں۔ پولیس حکام نے مبینہ والد کو حراست میں لے لیا ہے۔

Related Posts