اسلام آباد: ملک بھر میں صنفی تشدد کے کیسز میں ہوشربا اضافہ ہوا ہے۔ رپورٹ سامنے آگئی جس کے تحت قانون و انصاف کمیشن نے اہم انکشافات کیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں صنفی تشدد کے واقعات میں 100فیصد اضافہ ہوا ہے۔ قانون و انصاف کمیشن کا کہنا ہے کہ صنفی تشدد کے زیر التوامقدمات 39 ہزار 665 ہو گئے ہیں جو گزشتہ برس 2023 میں 21 ہزار 891 ریکارڈ کیے گئے تھے۔
قانون انصاف کمیشن کی رپورٹ کے مطابق ملک کے سب سے گنجان آباد صوبے پنجاب میں صنفی تشدد کے زیر التوا مقدمات میں 100 فیصد تک اضافہ ہوا، سندھ میں، 3، خیبر پختونخوا میں 14، بلوچستان میں 2 جبکہ اسلام آباد میں 1 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
کمیشن کا کہنا ہے کہ صنفی تشدد کے کیسز میں سب سے زیادہ جنسی زیادتی کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں، زیر التوا مقدمات میں اغوا، انسانی اسمگلنگ اور خواتین کے قتل کے مقدمات شامل ہیں۔ صنفی مقدمات میں الیکٹرانک جرائم میں اضافہ اور معاشی جرائم کم ہوئے ہیں۔
صنفی جرائم میں ملوث افراد کو سزا ملنے کی شرح 5فیصد جبکہ نامزد ملزمان کے بری ہوجانے کی شرح 64 فیصد ہے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل 2019 منیں ملک بھر میں صنفی جرائم سے نمٹنے کیلئے 480 خصوصی عدالتیں قائم کی گئی تھیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








