نیٹ فلکس پر سنسنی خیز سیریز دی قندھار ہائی جیک کا ٹیزر ریلیز

تازہ ترین

تازہ ترین

نیٹ فلکس
(فوٹو: نیٹ فلکس)

نیٹ فلکس پر سنسنی خیز سیریز دی قندھار ہائی جیک کا ٹیزر ریلیز کردیا گیا ہے جس میں دہشت گرد بھارتی ائیر لائن کے طیارے میں گھس جاتے ہیں۔

دہشت گردوں کا گروہ بھارتی ائیر لائن کے طیارے کو ہائی جیک کرلیتا ہے۔ نیٹ فلکس پر آج ریلیز کیے گئے آفیشل ٹیزر کو مختصر وقت میں 5 لاکھ سے زائد سوشل میڈیا صارفین نے دیکھ لیا جبکہ یوٹیوب کے 7ہزار سے زائد صارفین نے ویڈیو پر پسندیدگی کا اظہار کیا۔

ٹیزر کی ابتدا میں دکھایا گیا ہے کہ  بھارتی ائیرلائن کا طیارہ بھارتی دارالحکومت دہلی پہنچنے کیلئے تیار ہے۔ مسافروں کوا یک اعلان کے ذریعے بتایا جاتا ہے کہ نئی دہلی پہنچنے میں 1 گھنٹہ 55 منٹ کا وقت لگے گا۔

پائلٹ مسافروں کو فلائٹ کا لطف اٹھانے کی ہدایت کرکے ان کا شکریہ ادا کرتا ہے جس کے بعد مسافروں میں بات چیت شروع ہوجاتی ہے اور اسی دوران دہشت گرد طیارے پر قبضہ کرکے مسافروں پر تشدد شروع کردیتے ہیں۔

بھارتی حکومت کو ہائی جیکنگ کے متعلق بتا دیا جاتا ہے۔ نئی دہلی حکومت قانون نافذ کرنے والے اداروں کو حکم دیتی ہے کہ تمام تر مسئلہ بھارت میں ہی حل کر لیا جائے۔ اسی دوران دہشت گرد طیارے کو کندھار کی طرف لے جارہے ہیں۔

 

Related Posts