جرمن ڈپٹی قونصل جنرل کی مسلمانوں کو رمضان المبارک مبارکباد

تازہ ترین

تازہ ترین

جرمن ڈپٹی قونصل جنرل کی مسلمانوں کو رمضان المبارک مبارکباد
جرمن ڈپٹی قونصل جنرل کی مسلمانوں کو رمضان المبارک مبارکباد

کراچی: شہر قائد میں تعینات جر منی کے ڈپٹی قونصل جنرل / ڈپٹی ہیڈ آف مشن اینڈریاس ویگنر نے عالم اسلام کو رمضان المبارک کی آ مد مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے۔

جر منی کے ڈپٹی قونصل جنرل / ڈپٹی ہیڈ آف مشن اینڈریاس ویگنر کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ عالم اسلام، مسلمانوں کو رمضان المبارک مبارکباد پیش کر تا ہو ں۔

رمضان المبارک کا مہینہ امن اور انسانیت کی خدمت کر نے کا نام بھی ہے،رمضان کا مہینہ خیرات کر نے کا بھی ہے،یہ وقت ہے انفرادی اور اجتماعی طور پر خدمت کر نے کا ہے۔

انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ رمضان کا مہینہ آپ کو موقع فراہم کر تا ہے کہ اپنی زندگیوں میں مثبت روئیے لائیں، رمضان میں آپ کی جانب سے کی جانے والی خدمت، محنت رائیگا نہیں جاتی۔

ڈپٹی قونصل جنرل نے حدیث مبارکہ کا حوالہ دیتے ہو ئے کہا کہ رمضان بھی ماحول کے بارے میں ہے۔ جیسا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا فرمان ہے: ”پانی کو ضائع نہ کرو، اگرچہ تم بہتی ہوئی ندی میں کیوں نہ ہو۔ ”

مزید پڑھیں:صدر مملکت نے نمایاں خدمات پر مختلف شخصیات کو سول اعزازات سے نوازا

یہ صحیح وقت ہے کہ ہمیں انفرادی طور پر اور ایک کمیونٹی کے طور پر استعمال کی عادات، خوراک، پانی کے ضیاع اور دوبارہ قابل استعمال چیزوں کے لیے جوابدہ بنایا جائے۔

Related Posts