چھتریاں نکال لیں۔ اگلے 24گھنٹوں میں تیزہواؤں اور آندھی کیساتھ بارش کی پیشگوئی

تازہ ترین

تازہ ترین

بارش
(فوٹو: آن لائن)

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے پیشگوئی کی ہے کہ آئندہ 12 سے 24گھنٹوں کے دوران تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق این ڈی ایم اے نے ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش اورپہاڑوں پر برفباری کا الرٹ جاری کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ مختلف شہروں کی فضاؤں میں موجود مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک بھر میں مزید بارش برسائے گا۔

ماہرین کا ماننا ہے کہ آئندہ 24گھنٹوں میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، آزاد کشمیر، بالائی و وسطی پنجاب، گلگت بلستان، خیبر پختونخوا، شمال مشرقی بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں چند مقامات پر تیز بارش کا امکان ہے۔

گزشتہ 7گھنٹوں سے لاہور کے مختلف علاقوں میں پہلے ہی بارش کا سلسلہ جاری ہے، ہوا کی رفتار میں اضافے نے موسم خوشگوار کردیا، ہوا میں خنکی بڑھ گئی جبکہ راولپنڈی اسلام آباد اور گردونواح میں بھی بارش ہوئی۔ بارش کے باعث جڑواں شہروں کا درجہ حرارت گرگیا۔

اس حوالے سے محکمہ موسمیات نے سندھ، بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں مزید بارش کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک کے بالائی علاقوں میں ژالہ باری اور پہاڑوں پر برفباری بھی متوقع ہے۔

Related Posts