حکومتی ہدایات کو نظر انداز کیوں کیا؟ امارات میں 70 برطانوی گرفتار؛ پاسپورٹ ضبط

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

متحدہ عرب امارات میں ایران کے ڈرون اور میزائل حملوں کی حساس ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کے الزام میں 70 برطانوی شہری گرفتار کر لیے گئے ہیں جس میں سیاح، فضائی عملے کے ارکان اور مقیم شہری شامل ہیں۔ بعض افراد کو ضمانت پر رہا کیا گیا ہے لیکن ان کے پاسپورٹ ضبط کر لیے گئے ہیں تاکہ وہ ملک نہ چھوڑ سکیں۔

متحدہ عرب امارات کے قوانین کے تحت ان افراد کو بھاری جرمانے یا طویل قید کی سزا کا سامنا ہو سکتا ہے جن کی حد دو لاکھ پاؤنڈ تک اور قید کی مدت دس سال تک ہو سکتی ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق جنگ شروع ہونے سے پہلے تقریباً 2 لاکھ 40 ہزار برطانوی شہری دبئی میں مقیم تھے لیکن ایران اور یو اے ای کے درمیان کشیدگی کے بعد خیال کیا جاتا ہے کہ ان میں سے نصف افراد برطانیہ واپس جا چکے ہیں۔

مقامی حکام نے بارہا واضح کیا ہے کہ حساس تنصیبات یا حملوں کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرنے پر سخت پابندی عائد ہے اور اس کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

Related Posts