نیا آئی فون 17 لینا اب ناممکن نہیں رہا! آسان قسطوں پر حاصل کرنے کا طریقہ جانیں

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک پاکستان نے اپنے صارفین کے لیے ایک خاص سہولت شروع کی ہے جس کے تحت وہ آئی فون 17 کو آسان قسطوں پر بغیر کسی اضافی سود کے حاصل کر سکتے ہیں۔

حال ہی میں پاکستان میں ایپل کا نیا آئی فون 17 سیریز متعارف کروایا گیا ہے جو پی ٹی اے کی منظور شدہ ہے اور اب یہ موبائل فونز ملک میں دستیاب ہیں۔

بینک نے اپنے کریڈٹ کارڈ صارفین کے لیے یہ سہولت فراہم کی ہے جس کے تحت اسٹینڈرڈ چارٹرڈ کے کریڈٹ کارڈ ہولڈرز آئی فون 17 سیریز کے مختلف ماڈلز اور رنگوں کو آسان ماہانہ اقساط میں خرید سکتے ہیں اور اس پر کوئی سود (مارک اپ) نہیں لگے گا۔

بینک کی جانب سے متعارف کروایا گیا ایس سی آسان قسط پلان صارفین کو تین، چھ یا بارہ ماہ کی قسطیں لینے کا موقع دیتا ہے تاہم ہر قسط کی مدت کے لیے مخصوص پراسیسنگ فیس لاگو ہوگی: تین ماہ کی قسط پر 2.99 فیصد، چھ ماہ کی قسط پر 5.99 فیصد، اور بارہ ماہ کی قسط پر 11.99 فیصد فیس دی جانی ہوگی۔

بینک کا کہنا ہے کہ اس کے علاوہ وفاقی ایکسائز ڈیوٹی بھی صارف کے علاقے کے مطابق وصول کی جائے گی۔ یہ پیشکش محدود اسٹاک کے لیے ہے اور تمام آرڈرز پہلے آؤ پہلے پاؤ کی بنیاد پر مکمل کیے جائیں گے۔

Related Posts