کراچی کی منڈی میں دیو ہیکل بیل؟ حقیقت یا مصنوعی ذہانت کا کمال؟ حقیقت کیا ہے؟

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

کراچی کے مویشی منڈی میں ایک مبینہ طور پر 500 کلوگرام وزنی دیو قامت بیل کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی ہے جس نے عیدالاضحیٰ سے پہلے خاصی توجہ حاصل کر لی ہے۔

بیوپاری کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یہ جانور اس سال منڈی میں لائے گئے سب سے بڑے بیلوں میں سے ایک ہے تاہم فیکٹ چیک کے مطابق یہ ویڈیو مصنوعی ذہانت سے تیار کی گئی معلوم ہوتی ہے۔

اگرچہ بہت سے صارفین اس بیل کے غیر معمولی حجم اور شکل سے متاثر نظر آئے لیکن آن لائن کچھ لوگوں نے اس کی حقیقت پر سوال بھی اٹھائے ہیں اور اسے جعلی قرار دینے کے خدشات ظاہر کیے ہیں۔

ویڈیو کے تکنیکی تجزیے سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ دیوہیکل بیل غالباً اے آئی یا ڈیجیٹل ایڈیٹنگ کے ذریعے بنایا گیا ہے۔ جانور کا سائز اردگرد موجود افراد اور دوسرے مویشیوں کے مقابلے میں غیر فطری طور پر بہت بڑا دکھائی دیتا ہے جس سے اس کے حیاتیاتی تناسب غیر حقیقی محسوس ہوتے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by VexoShock (@vexoshock)

مزید یہ کہ ویڈیو میں بیل کے کناروں کی دھندلاہٹ، سائز میں عدم توازن، اور رسی پکڑے ہوئے شخص کا غیر معمولی طور پر چھوٹا دکھائی دینا بھی اس بات کی طرف اشارہ کرتا ہے کہ بصری طور پر اس میں مصنوعی تبدیلی کی گئی ہے۔

دوسری جانب کراچی کی مویشی منڈی میں عیدالاضحیٰ کے قریب آتے ہی سرگرمیاں بڑھتی جا رہی ہیں جہاں شہر کے مختلف علاقوں سے خریدار قربانی کے جانوروں کی تلاش میں مسلسل آمد و رفت کر رہے ہیں۔

Related Posts