اسلام آباد: پی ٹی آئی کی وفاقی حکومت نے گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے کے عمل کو حتمی شکل دے دی، عبوری صوبے کے قیام کے متعلق اسٹیک ہولڈرز کے مابین مشاورت بھی مکمل کر لی گئی جبکہ قانون ساز اسمبلیوں میں نشستوں کی تعداد پر بھی اتفاقِ رائے پایا جاتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان صوبہ بننے کے بعد نئے صوبے کے عوام قومی اسمبلی میں 3 جنرل اور 1 مخصوص نشست کے ذریعے نمائندگی حاصل کرسکیں گے۔ ایوانِ بالا میں جی بی کی 7 نشستیں ہوں گی جبکہ این ایف سی میں 4 فیصد حصہ مقرر کیے جانے کے امکانات ہیں۔
وزیر اعظم عمران خان کا روس سے واپسی پرکراچی آمد کا فیصلہ
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








