برازیل میں طوفانی بارش اور لینڈ سلائیڈنگ، 146 افراد ہلاک، 190سے زائد لاپتہ

تازہ ترین

تازہ ترین

برازیل میں طوفانی بارش اور لینڈ سلائیڈنگ، 146 افراد ہلاک، 190سے زائد لاپتہ
برازیل میں طوفانی بارش اور لینڈ سلائیڈنگ، 146 افراد ہلاک، 190سے زائد لاپتہ

میٹروپولس: برازیل میں طوفانی بارش، سیلابی ریلوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں کم وبیش 146 افراد ہلاک جبکہ 191 لاپتہ ہو گئے ہیں۔

برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی) کے مطابق برازیل میں گزشتہ 4روز سے جاری خراب موسم اور شدید بارش کے ساتھ ساتھ لینڈ سلائیڈنگ نے 27 بچے اور کمسن افراد سمیت 146 افراد کی جان لے لی۔

یہ بھی پڑھیں:

روس کے حملے کا خدشہ، یوکرینی صدر نے نیٹو رکنیت کا ٹائم فریم مانگ لیا

گزشتہ منگل کے روز برازیل کے شہر ریو ڈی جنیریو کے شمال میں شروع ہونے والی بارش فروری کے پورے مہینے کی اوسط بارش کے مقابلے میں بھی زیادہ تھی۔ ہفتے کے روز مزید بارش بھی ہوئی۔

بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بدحالی کا شکار برازیلی شہریوں کو بچانے کیلئے ایمرجنسی ٹیموں نے کام شروع کردیا تاہم تیز بارش نے متعدد مرتبہ ریسکیو کی کارروائی سے رک جانے پر مجبور کردیا۔

برازیلین حکومت کا کہنا ہے کہ لاپتہ افراد میں سے زندہ بچ جانے والوں کی امید کم ہوگئی ہے۔ حفاظتی مقامات پر 900 سے زائد افراد کو پناہ دے دی گئی جو اسکولز سمیت مختلف پناہ گاہوں میں رہنے پر مجبور ہیں۔

لاپتہ افراد کی تلاش تاحال جاری ہے  جس کیلئے ریسکیو ٹیمیں 41 ماہر کتوں کی مدد لے رہی  ہیں۔ ریسکیو ٹیم کا کہنا ہے کہ بعض مقامات پر بھاری مشینری لانے میں مسائل کا سامنا ہے جس کے باعث ریسکیو کی رفتار سست ہے۔

لینڈ سلائیڈنگ کے باعث سب سے زیادہ ایک پہاڑی پر بنے ہوئے کم و بیش 80 گھر تباہ ہو گئے۔ صدرِ برازیل جائر بولسونارو کا 2 روز قبل کہنا تھا کہ برازیل میں ہونے والی تباہی جنگ جیسی صورتحال پیش کرتی ہے۔ 

Related Posts