بھارتی شہر حیدرآباد کے پوچارم آئی ٹی کاریڈور پولیس اسٹیشن کے حدود میں ایک انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک نوجوان نے شادی سے انکار کرنے پر ایک لڑکی کو ایچ آئی وی(ایڈز) سے متاثرہ خون کا انجیکشن لگا دیا۔
اطلاعات کے مطابق متاثرہ لڑکی کی پہلے ملزم منوہر کے ساتھ شادی طے ہوئی تھی تاہم جب لڑکی کو معلوم ہوا کہ ملزم کو ایچ آئی وی ہے تو اس نے شادی سے انکار کر دیا۔اسی دوران 11 تاریخ کو ملزم لڑکی کے گھر پہنچا اور اس پر شادی کرنے کے لیے دباؤ ڈالا۔ لڑکی کے انکار کرنے پر اس نے اسے ایچ آئی وی سے متاثرہ خون کا انجیکشن لڑکی کو دیا اور وہاں سے فرار ہو گیا۔
پولیس کے مطابق ملزم کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔پولیس کے مطابق ملزم کا خیال تھا کہ اگر لڑکی بھی ایچ آئی وی سے متاثر ہو جائے گی تو اس کے خاندان کو شادی کے لیے مجبور ہونا پڑے گا۔
یہ واقعہ نہ صرف ایک فرد کی ذہنی حالت بلکہ معاشرے میں پھیلتے غصے اور انتقامی سوچ کی بھی عکاسی کرتا ہے۔ متاثرہ لڑکی کی طبی جانچ جاری ہے اور پولیس اس کیس کی مزید تفصیلات سامنے لا رہی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








