کرکٹ بورڈ نے وہاب ریاض اورسرفراز احمد کو پی ایس ایل میں کام سے روک دیا

تازہ ترین

تازہ ترین

کرکٹ بورڈ
(فوٹو: آن لائن)

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی ٹیم کے سابق فاسٹ بولر وہاب ریاض اور سابق کپتان سرفراز احمد کو پی ایس ایل میں کام کرنے سے روک دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے مفادات کے ٹکراؤ سے بچنے کیلئے فیصلہ کرتے ہوئے وہاب رہاض اور سرفراز احمد کو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں خدمات کی انجام دہی کی اجازت نہیں دی۔ کرکٹ بورڈ نے اپنے ملازمین ہونے کے باعث سابق کرکٹرز کو کوئٹہ گلیڈئیٹرز کیلئے کام کرنے سے روک دیا۔

دونوں کرکٹرز پی سی بی سے وابستہ ہیں۔ سرفراز احمد سلیکشن کمیٹی کا حصہ اور ٹیسٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ہیں جبکہ وہاب ریاض ویمن ٹیم کے ساتھ بطور مینٹور خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ اس سے قبل سرفراز احمد اور وہاب ریاض کوئٹہ کی ٹیم مینجمنٹ میں شامل تھے۔

قومی ٹیم کی مایوس کن کارکردگی

خیال رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ اور بنگلہ دیش کے خلاف سیریز میں قومی ٹیم کی کارکردگی مایوس کن رہی۔ قومی ٹیم نے ورلڈ کپ کے سیمی فائنل تک بھی رسائی حاصل نہیں کی جبکہ بنگلہ دیش کے خلاف سیریز 1-2 سے ہار گئی۔

اس سے قبل ڈھاکا میں کھیلے گئے تیسرے اور فیصلہ کن ون ڈے میچ میں بنگلہ دیش نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 11 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 1-2 سے اپنے نام کر لی تھی۔ پاکستان کی ٹیم 291 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 279 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

میرپور ڈھاکا کے شیر بنگلہ اسٹیڈیم میں 15 مارچ کو کھیلے گئے اس میچ میں پاکستان کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔بنگلہ دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 290 رنز بنائے اور پاکستان کو جیت کے لیے 291 رنز کا ہدف دیا تھا۔

Related Posts