ملک کی نامور ماہر علم نجوم سامعہ خان نے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اگلے 12سال تک ترقی کرے گا جبکہ ایران امریکا مذاکرات میں کلیدی کردار بھی پاکستان کا ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام کے دوران گفتگو کرتے ہوئے سامعہ خان نے کہا کہ 21مارچ سے پاکستان کا ستارہ اپنے سیف زون میں آگیا ہے اور اس کے بعد سے ہی دنیا بھر میں ہمارا نام لیا جانے لگا، یہ ہم نے دیکھ لیا ہے اور پھر پاکستان کا ڈنکا بجنے لگا۔
گفتگو کے دوران سامعہ خان نے کہا کہ اب ملک کی ترقی کا وقت آگیا ہے اور اگلے 12سال ملکی ترقی کے سال ہوں گے۔ امریکا ایران کے مابین جنگ بندی عارضی ہوگی اور یوں کہیں کہ مذاکرات ہوئے تو وہ عارضی نوعیت کے ہوں گے۔ اس اعتبار سے مئی کا مہینہ خطرناک ہوسکتا ہے۔
سامعہ خان کا کہنا تھا کہ اب زمین میں امن نہیں رہے گا، امریکا و اسرائیل کی جانب سے خطے میں نیوکلیئر بم گرانے کا بھی خدشہ ہے اور یوں کہنا ہوگا کہ نیو کلیئر جنگ کے خدشات بہت قوی ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








