عیدالفطر پر لمبی چھٹیاں دے دیں! حکومت کا بڑا فیصلہ سامنے آ گیا

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

حکومتِ پنجاب نے عیدالفطر کے موقع پر جمعرات، جمعہ اور ہفتہ کو صوبے بھر میں سرکاری تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ان تین دنوں میں سرکاری دفاتر بند رہیں گے جبکہ اتوار معمول کی ہفتہ وار تعطیل رہے گا۔ 23 مارچ کو بھی یومِ پاکستان کے باعث سرکاری تعطیل پہلے سے منظور شدہ ہے۔

وفاقی حکومت نے بھی عیدالفطر کے سلسلے میں سرکاری تعطیلات کا اعلان کیا ہے جس میں 20 اور 21 مارچ 2026ء (جمعہ اور ہفتہ) کو عام تعطیل قرار دیا گیا ہے۔ یہ تعطیلات ان سرکاری دفاتر پر لاگو ہوں گی جو پانچ یا چھ دن کا کام ہفتہ رکھتے ہیں۔

عیدالفطر کے موقع پر سرکاری ملازمین کو کل چار دن کی چھٹی دی جائے گی۔ 22 مارچ (اتوار) ہفتہ وار تعطیل ہوگی جبکہ 23 مارچ (پیر) یومِ پاکستان کے سلسلے میں بھی سرکاری تعطیل رہے گا۔

Related Posts