تصویر بنانے کا شوق جان لیوا، گلیشیئر کا ٹکڑا گر گیا، 2سیاح جاں بحق

تازہ ترین

تازہ ترین

تصویر بنانے کا شوق
(فوٹو: جیو نیوز)

تصویر بنانے کا شوق جان لیوا ثابت ہوا، ملک کے خوبصورت ترین مقامات میں شامل ناران میں گلیشیئر کا ٹکڑا گرنے سے 2 سیاح جاں بحق ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مانسہرہ کے تفریحی مقام ناران میں گلیشیئر کا ٹکڑا گرنے سے ٹنوں کے حساب سے بھاری برف میں دب کر 2 سیاح جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد کا تعلق پنجاب کے شہر راجن پور سے تھا۔

مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ سیاحوں نے گلیشیئر سے دور رہنے کی ہدایات کا بورڈ نظر انداز کردیا، دونوں سیاح گلییشیئر کے نیچے تصاویر بناتے ہوئے اچانک گلیشیئر کا وزنی ٹکڑا ٹوٹ کر اوپر آگرنے کے نتیجے میں جاں بحق ہوئے۔

جاں بحق ہونے والے سیاحوں میں 22 سالہ مہران اور 13سالہ بھتیجی موقعے پر جاں بحق ہوگئے۔ مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت دونوں سیاحوں کی میتوں کو برف سے نکال کر ناران بی ایچ یو پہنچا دیا۔

بعد ازاں میتوں کی لواحقین کو حوالگی کیلئے لاشیں ایمبولینس کے ذریعے راجن پور روانہ کی گئیں۔ خیال رہے کہ گیلشیئر سے دور رہنے کی ہدایات نظر انداز کرکے جانیں گنوا دینے کا یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں ہے۔

ماضی میں برف کا ٹکڑا گرنے سے کراچی کی 2 خواتین بھی جاں بحق ہوچکی ہیں۔ حکام کا ماننا ہے کہ گلیشئرز کے قریب رہنما ہدایات کی موجودگی کے باوجود بھی سیاح ایسی ہدایات کی پرواہ نہ کرتے ہوئے اپنی زندگی سے  ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔

Related Posts