عمران خان نے مارشل لا حکومت بہتر قرار دیدی، اسد قیصر کی تردید

تازہ ترین

تازہ ترین

عمران خان
(فوٹو: آن لائن)

سابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے ایک بیان میں مارشل لا حکومت کو ٹیکنوکریٹ سے بہتر قرار دیا ہے، پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے بیان کی تردید کردی۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام کے دوران گفتگو کرتے ہوئے سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ جو میڈیا میں آیا ہے، تحریکِ انصاف کے بانی عمران خان نے نہیں کہا۔

ٹی وی میزبان نے کہا کہ ہمارے رپورٹر وہاں موجود تھے اور عمران خان کے اس بیان کی تصدیق کرچکے ہیں۔جواباً اسد قیصر نے کہا کہ بہرحال، ہم اس بیان کی تردید کرتے ہیں۔

عمران خان نے کیا کہا تھا؟

بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اڈیالہ جیل میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کے دوران کہا کہ میرے گھر زمان پارک پر پولیس اور رینجرز نے 14مارچ کو حملہ کیا، وکلا نے یقین دہانی کروائی کہ شاملِ تفتیش ہوں گے اور گرفتاری بھی دیں گے۔

سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ 18مارچ کو پولیس نے جوڈیشل کمپلیکس میں مجھ پر حملہ کیا، کمپلیکس کے اندر اور باہر شیلنگ ہوئی۔ مجھے اپنی گرفتاری کا اندازہ ہوچکا تھا، اس سے قبل جی ایچ کیو کے سامنے پر امن احتجاج کی کال دے چکا تھا۔

تحریکِ انصاف کے بانی نے کہکا کہ ٹیکنو کریٹ حکومت سے بہتر مارشل لا حکومت ہوگی۔ ویسے بھی ملک بھر میں غیر اعلانیہ مارشل لا تو نافذ کرہی دیا گیا ہے۔ میں اپنے وکلا کو کچھ نکات بتاتا ہوں اور میرا انٹرویو اسی بنیاد پر عالمی جریدے میں شائع ہوا۔

Related Posts