لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رکن صوبائی اسمبلی حنا پرویز بٹ نے کہا ہے کہ بے شک پی ٹی آئی ڈیجیٹل دہشت گرد جماعت ہے۔ انہوں نے دہشت گردی روکنے کا مطالبہ بھی کیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کی گزشتہ روز کی پریس کانفرنس پر ردِ عمل دیتے ہوئے حنا پرویز بٹ نے کہا کہ کوئی شک نہیں، پی ٹی آئی ایک ڈیجیٹل دہشت گرد جماعت ہے اور اس دہشت گردی کو روکنا ہوگا۔
کوئی شک نہیں پی ٹی آئی ایک ڈیجیٹل دہشتگرد جماعت ہے اور اس دہشتگردی کو روکنا ہوگا۔۔ pic.twitter.com/uEDHO2I8uf
— Hina Parvez Butt (@hinaparvezbutt) July 22, 2024
اپنے ایک اور سوشل میڈیا پیغام میں حنا پرویز بٹ نے کہا کہ عمران خان نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران جی ایچ کیو پر حملے کا منصوبہ بنانے کا اعتراف کرلیا۔ یہ وہی جھوٹا شخص ہے جو پہلے کہتا تھا کہ مجھے کچھ علم نہیں کہ حملہ آور کون تھے، کیونکہ میں تو جیل میں تھا۔
عمران خان نے آج صحافیوں سے گفتگو میں جی ایچ کیو پر حملے کا منصوبہ بنانے کا اعتراف کر لیا، یہ وہی جھوٹاشخص ہے جو پہلے کہتا تھا کہ مجھے کچھ علم نہیں کہ حمل آور کون تھے کیونکہ میں تو جیل میں تھا۔ اب اس اعتراف کے بعد ریاست کی اولین ترجیح ہونی چاہئے کہ اس شخص کو آئین اور قانون کے…
— Hina Parvez Butt (@hinaparvezbutt) July 22, 2024
مسلم لیگ (ن) اور پی ٹی آئی ملک بھر، بالخصوص پنجاب میں ایک دوسرے کے مدِ مقابل طاقتور سیاسی جماعتیں سمجھی جاتی ہیں۔ ن لیگی رہنما حنا پرویز بٹ نے کہا کہ عمران خان کے اعتراف کے بعد ریاست کی اوّلین ترجیح ہونی چاہئے کہ اس شخص کو قانون کے مطابق سزا دی جائے۔
عوامی وزیراعلی کو عوام کی فکر ہے۔۔ pic.twitter.com/k1cexJsL0B
— Hina Parvez Butt (@hinaparvezbutt) July 22, 2024
دریں اثناء حنا پرویز بٹ نے چکن کے ریٹ بڑھنے پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے نوٹس لینے کی خبر پر اپنا ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ عوامی وزیر اعلیٰ کو عوام کی فکر ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے مصنوعی مہنگائی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سوال اٹھایا تھا کہ پنجاب میں مرغی مہنگی کیوں ہورہی ہے؟
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








