وزیر اعظم عمران خان نے افغانستان میں پھنسے ہوئے لوگوں کی جانیں بچائیں۔گلین بیک

تازہ ترین

تازہ ترین

وزیر اعظم عمران خان نے افغانستان میں پھنسے ہوئے لوگوں کی جانیں بچائیں۔گلین بیک
وزیر اعظم عمران خان نے افغانستان میں پھنسے ہوئے لوگوں کی جانیں بچائیں۔گلین بیک

واشنگٹن: امریکا کے مشہورومعروف صحافی اور تبصرہ نگار گلین بیک نے پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر افغانستان میں پھنسے ہوئے لوگوں کی جانیں بچائیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں امریکی صحافی گلین بیک نے کہا کہ امریکی شہریوں سمیت افغانستان میں پھنسے ہوئے شہریوں کی مدد کرنے کیلئے ہم وزیر اعظم عمران خان اور پاکستانی عوام کے کتنے شکر گزار ہیں، اس کا احاطہ الفاظ نہیں کرسکتے۔ 

ایک اور ٹوئٹر پیغام میں امریکی صحافی گلین بیک نے کہا کہ میں کل 21 ستمبر کو ریڈیو پر وزیر اعظم عمران خان اور اپنے درمیان خط و کتابت کی تفصیلات بیان کروں گا۔ ہم نے عالمی برادری سے انتہائی ضرورت کے وقت رابطے کیے جبکہ عمران خان نے فوری مداخلت کرکے ہماری مدد کی۔

امریکی صحافی گلین بیک نے کہا کہ عمران خان نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر افغانستان میں پھنسے ہوئے لوگوں کی مدد کی اور ہمارے خط کا اس وقت فوری جواب دیا جب خط وصول کرنے والی باقی دنیا نے خاموشی اختیار کر لی تھی، انہوں نے لوگوں کی جانیں بھی بچائیں۔

معروف صحافی گلین بیک نے مزید کہا کہ جن لوگوں کی جانیں بچائی گئیں، ان میں کئی امریکی شہری بھی شامل ہیں۔ پاکستان نے افغانستان سے شہریوں کے انخلاء میں ہماری بھرپور مدد کی۔ وزیر اعظم عمران خان کی انتھک محنت سے کئی طیاروں کے ذریعے انخلاء ممکن ہوا۔

مشہور براڈ کاسٹر گلین بیک نے کہا کہ پاکستان نے ایک بار پھر خود کو امریکا کا بہترین اتحادی ثابت کردیا۔ وزیر اعظم عمران خان نے سیاست سے بالاتر ہو کر پاکستان کی مدد کی۔ افغانستان سے انخلاء میں پاکستان کے کردار کی تعریف نہ کرنا زیادتی ہوگی۔

گلین بیک نے کہا کہ امریکا اور اتحادیوں کو مشکل وقت میں پاکستان کے کردار کو ہرگز فراموش نہیں کرنا چاہئے۔ آئندہ دنوں میں افغانستان سے انخلاء کی کئی فرضی کہانیاں سننے کو ملیں گی لیکن کوئی آپ کو بے وقوف نہیں بنا سکتا۔ طالبان نے 3 طیاروں کو انخلاء کی اجازت دی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی قیادت اور ملٹری سپورٹ کے باعث طالبان انخلاء پر کاربند رہے۔ بہت سے وزرائے اعظم نے ہمارے خط کا مختصر جواب دینے پر اکتفا کیا۔ دیگر ممالک کے وزرائے اعظم سے بھی خطوط کے تبادلے ہوئے۔ کل اپنے پروگرام میں تفصیلات بتاؤں گا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے لاکھوں مہاجرین کی نہیں، نسلوں کی میزبانی کی۔اقوامِ متحدہ

Related Posts