دنیا بھر میں بحران، پاکستان میں گیس کی کیا صورتحال ہے؟ سوئی نادرن گیس کمپنی کا بیان آگیا

تازہ ترین

تازہ ترین

سوئی نادرن گیس لائن
ایک گیس پائپ لائن، فائل فوٹو

گیس کی قلت کے حوالے سے ترجمان ایس این جی پی ایل  کا بیان آ گیا۔

سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) نے اعلان کیا ہے کہ سسٹم میں وافر گیس موجود ہے، کوئی قلت نہیں۔

 لاہور سے جاری بیان میں ترجمان ایس این جی پی ایل نے کہا کہ روزانہ 900 ملین کیوبک فٹ گیس سپلائی کر رہے ہیں، سسٹم میں وافر گیس موجود ہے۔

میڈیا کے مطابق ترجمان نے بتایا کہ کوشش ہے کھانے کے اوقات میں پریشر بھی پورا ہو۔ 2 اپریل سے 100 ایم ایم سی ایف ڈی آر ایل این جی کی کمی آئے گی۔

گھریلو، تجارتی، صنعتی، کھاد کے شعبے کو گیس مسلسل فراہم کی جائے گی، سی این جی اور پاور سیکٹر کو کچھ کمی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

Related Posts