بے بس عوام جائیں تو جائیں کہاں؟ آوارہ کتوں نے 75 سالہ بزرگ خاتون کو بھنبھوڑ ڈالا

تازہ ترین

تازہ ترین

آورارہ کتوں کے نرغے میں ایک خاتون
آورارہ کتوں کے نرغے میں ایک خاتون، فوٹو انڈین میڈیا

لاہور شہر میں آوارہ کتوں نے شہریوں کی ناک میں دم کر کے رکھ دیا ہے جہاں آج 75 سالہ بزرگ خاتون کو گلی میں کتوں نے بھنبھوڑ ڈالا۔

 شہر میں کتوں کی بھرمار ہے جبکہ شکایت کے باوجود شنوائی نہ ہونے پر شہری انتہائی بے بس ہیں۔

لاہور کے علاقے بند روڈ چوک یتیم خانہ کے قریب معمر خاتون پر آوارہ کتوں نے حملہ کیا اور 75 سالہ آمنہ بی بی کو بھنبھوڑ ڈالا۔

خاتون کے شور کرنے پر مکینوں نے کتوں کو بھگایا اور پھر آمنہ بی بی کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا۔

آوارہ کتوں کے کاٹنے سے آمنہ بی بی کے جسم کے مختلف حصوں پر زخم آئے۔

مکینوں کے مطابق گزشتہ 15 روز میں آوارہ کتوں کے بچوں پر حملوں کے متعدد واقعات رپورٹ ہوچکے ہیں۔

Related Posts