اَپ ڈیٹ: سونے کی قیمت میں نمایاں کمی، چاندی بھی سستی ہوگئی

تازہ ترین

تازہ ترین

سونے کی قیمت
(فوٹو: آن لائن)

ملک بھر میں جمعرات 8 جنوری 2025 کو سونے اور چاندی کی قیمتوں میں معمولی کمی ہوئی ہے، جس کے نتیجے میں سونے کی قیمت 4 لاکھ 66ہزار کی سطح پر آگئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 600 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 66 ہزار 162 روپے ہو گئی، جبکہ 10 گرام 24 قیراط سونا 515 روپے سستا ہو کر 3 لاکھ 99 ہزار 658 روپے پر آ گیا۔

پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت میں بھی 472 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 66 ہزار 366 روپے مقرر کردی گئی ہے۔

دوسری جانب عالمی منڈی میں سونا 6 ڈالر کی کمی کے ساتھ 4 ہزار 438 ڈالر فی اونس کی سطح پر آگیا۔عالمی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت 2.36 ڈالر کمی کے بعد 76.50 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔

مقامی مارکیٹس میں چاندی کی قیمتوں میں بھی کمی دیکھی گئی، 24 قیراط چاندی فی تولہ 236 روپے سستی ہو کر 8 ہزار 125 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 203 روپے کمی کے بعد 6 ہزار 965 روپے پر آ گئی۔

خیال رہے کہ سونے اور چاندی کے نرخ انٹر بینک ایکسچینج ریٹ کی بنیاد پر طے کیے جاتے ہیں، جبکہ 24 قیراط سونے کی خالصتاً مقدار 999.9 برقرار رکھی جاتی ہے۔آل پاکستان صرافہ، جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے نئے نرخوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتیں بدستور عالمی منڈی میں ہونے والے اتار چڑھاؤ سے متاثر ہو رہی ہیں۔

Related Posts