پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹ میں ایک تولہ سونا 4 لاکھ 93 ہزار 662 روپے جبکہ فی تولہ چاندی 9 ہزار 869 روپے میں فروخت کی جا رہی ہے اور یہ نرخ سہ پہر 3 بجے تک کار امد رہے گے جس کے بعد آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نئے ریٹس جاری کرے گی۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 4 لاکھ 93 ہزار 662 روپے جبکہ 10 گرام 24 قیراط سونا 4 لاکھ 23 ہزار 235 روپے کی سطح پر موجود ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 22 قیراط سونے کی 10 گرام قیمت 3 لاکھ 87 ہزار 979 روپے کی سطح پر موجود ہے۔
مقامی مارکیٹ میں چاندی کی فی تولہ قیمت 9 ہزار 869 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 8 ہزار 461 روپے میں فروخت کی جارہی ہے۔
صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمتوں کا تعین انٹربینک ایکسچینج ریٹس کی بنیاد پر کیا جاتا ہے اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی خالصیت 999 یعنی 24 قیراط برقرار ہے۔
ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ اور ڈالر کی قیمت میں تبدیلی کے باعث سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید رد و بدل کا امکان موجود ہے جس کے باعث سرمایہ کار اور خریدار محتاط رویہ اختیار کر رہے ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








