سونے کے خریداروں پر بجلی گر گئی! آج کے تازہ ترین ریٹس جان کر ہوش اُڑ جائیں گے

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

پاکستانی کی مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں آج ایک بار پھر سے بڑا اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے جس کے باعث ایک تولہ سونا ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے

آل پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین ریٹس کے مطابق 15 اکتوبر 2025 بروز بدھ کو پاکستان بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق 24 قیراط سونے کا فی تولہ ریٹ 5,800 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 40 ہزار 900 روپے تک پہنچ گیا جبکہ 10 گرام 24 قیراط سونے کی قیمت 4,972 روپے اضافے کے ساتھ 3 لاکھ 78 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔ 22 قیراط 10 گرام سونا بھی 4,558 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 46 ہزار 512 روپے کا ہو گیا ہے۔

مقامی مارکیٹس میں چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ 24 قیراط چاندی کا فی تولہ ریٹ 90 روپے اضافے کے بعد 5,337 روپے ہو گیا ہے جبکہ 10 گرام چاندی 77 روپے بڑھ کر 4,575 روپے کی سطح پر آ گئی ہے۔

عالمی منڈی میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے، جہاں سونے کا ریٹ 58 ڈالر بڑھ کر 4,198 ڈالر فی اونس تک جا پہنچا ہے جبکہ چاندی کی قیمت 0.90 ڈالر بڑھ کر 52.50 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔

Related Posts