آل پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے سونے اور چاندی کے تازہ نرخ جاری کر دیئے ہیں جن کے مطابق قیمتوں میں کمی ہوئی ہے۔
آج ہفتہ 13 ستمبر کو 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 200 روپے کم ہو کر 386,300 روپے ہو گئی ہے جبکہ 10 گرام سونا 172 روپے کمی کے بعد 331,189 روپے میں دستیاب ہے۔
نئے نرخ کے مطابق 22 قیراط 10 گرام سونا 303,600 روپے میں فروخت ہو رہا ہے جس میں 158 روپے کمی ہوئی ہے۔
چاندی کی قیمت میں بھی کمی دیکھی گئی ہے۔ فی تولہ چاندی 13 روپے کمی کے بعد 4 ہزار 443 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 11 روپے کمی کے ساتھ 3,809 روپے ہو گئی ہے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 2 ڈالر کم ہو کر 3643 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے جبکہ عالمی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت 0.13 ڈالر کم ہو کر 42.15 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








