عوام کو مہنگائی کا ایک اور دھچکا لگنے والا ہے کیونکہ 16 ستمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز سامنے آئی ہے۔ ذرائع کے مطابق اگلے 15 دنوں کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4 روپے 79 پیسے فی لیٹر تک اضافہ ہو سکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 79 پیسے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے جبکہ پیٹرول کی قیمت میں 1 روپے 54 پیسے فی لیٹر تک اضافہ ہو سکتا ہے۔ اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 6 پیسے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 68 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔
حکومتی منظوری کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 264.61 روپے سے بڑھ کر 266.15 روپے ہو جائے گی، جبکہ ڈیزل کی قیمت 269.99 روپے سے بڑھ کر 274.78 روپے فی لیٹر ہو سکتی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نئی قیمتوں پر عملدرآمد 16 ستمبر سے شروع ہوگا، بشرطیکہ حکومت اس تجویز کی منظوری دے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








