سونا پھر مہنگا! فی تولہ قیمت میں زبردست اضافہ

تازہ ترین

تازہ ترین

Gold surges to record Rs410,278 per tola in Pakistan
FILE PHOTO

پاکستان کی مقامی صرافہ بازار میں آج بروز ہفتہ 30 اگست 2025 کو ایک تولہ سونا 3 لاکھ 63 ہزار 800 روپے جبکہ 10 گرام سونا 3 لاکھ 11 ہزار 814 روپے پر ٹریڈ کر رہا ہے، یہ ریٹس آج سہہ پہر 3 بجت تک کار آمد رہے گے جس کے بعد آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن نئے ریٹس جاری کرے گی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن پاکستان میں جمعہ کو سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہوا جو بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کے رجحان کے مطابق ہے۔ مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 1,200 روپے کے اضافے کے بعد 3,63,800 روپے تک پہنچ گیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن (APGJSA) کی جانب سے جاری کردہ نرخوں کے مطابق 10 گرام سونا 943 روپے بڑھنے کے بعد 3,11,814 روپے میں فروخت ہوا۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی جمعہ سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا۔ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی سطح پر سونے کی قیمت 12 ڈالر اضافے کے بعد 3,411 ڈالر فی اونس (20 ڈالر پریمیئم کے ساتھ) رہی۔

Related Posts