پیٹرول سستا ہونے جا رہا ہے؟ یکم ستمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

ملک میں حالیہ شدید بارشوں، لینڈ سلائیڈنگ اور اچانک آنے والے سیلاب نے پنجاب سمیت مختلف علاقوں کو متاثر کیا ہے جبکہ ان اثرات کے سندھ تک پھیلنے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے تاہم ان غیرمعمولی موسمی حالات کے باوجود یکم ستمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کا امکان ہے جو عوام کے لیے کسی حد تک ریلیف کا باعث بن سکتی ہے۔

ذرائع کے مطابق عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں معمولی کمی کے بعد پاکستان میں بھی قیمتوں میں رد و بدل متوقع ہے۔

ابتدائی اندازوں کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 0.61 روپے فی لیٹر کمی ہو سکتی ہے جس کے بعد نئی قیمت 264.00 روپے فی لیٹر متوقع ہے۔

اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3.13 روپے فی لیٹر کی واضح کمی کا امکان ہے جس سے اس کی نئی قیمت 269.86 روپے فی لیٹر ہو سکتی ہے۔ مٹی کے تیل میں 1.57 روپے اور لائٹ ڈیزل آئل میں 2.61 روپے فی لیٹر کی ممکنہ کمی متوقع ہے۔

حکومت کی جانب سے نئی قیمتوں کا باضابطہ اعلان کل رات 12 بجے تک کیا جائے گا جو یکم ستمبر سے نافذ العمل ہوں گی۔

Related Posts