سونا مہنگا مگر چاندی سستی! جانیے پیر 6 اپریل 2026 کے فی تولہ تازہ ترین ریٹس

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

ملک بھر میں آج سونے کی قیمتوں میں معمولی اضافہ جبکہ چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ آل پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پیر 6 اپریل 2026 کو سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 1100 روپے کا اضافے سے 4 لاکھ 91 ہزار 462 روپے ہو گئی جبکہ 24 قیراط 10 گرام سونا 943 روپے کا اضافے سے 4 لاکھ 21 ہزار 349 روپے کی سطح پر آگیا۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 22 قیراط 10 گرام سونے کی قیمت 3 لاکھ 86 ہزار 250 روپے رہی جس میں 864 روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

مقامی مارکیٹس میں چاندی کی قیمتوں میں کمی کا رجحان رہا۔ فی تولہ چاندی 50 روپے کمی سے 7 ہزار 744 روپے ہو گئی جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 43 روپے کم ہو کر 6 ہزار 639 روپے کی سطح پر آگئی۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 4687 ڈالر فی اونس رہی جس میں 11 ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا جبکہ چاندی کی قیمت 72.60 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی گئی، جو 0.50 ڈالر کم ہے۔

ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر معاشی حالات اور ڈالر کی مضبوطی سونے کی قیمتوں پر اثر انداز ہو رہی ہے جس کے باعث قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان میں سونے کی قیمتیں عالمی مارکیٹ اور ڈالر ریٹ کے مطابق روزانہ بنیادوں پر تبدیل ہوتی رہتی ہے۔

Related Posts