کراچی میں لوڈ شیڈنگ کا خوفناک شیڈول! جانیے کب سے کب تک گیس فراہم کی جائے گی

تازہ ترین

تازہ ترین

SNGPL Announces 9-Hour Gas Suspension Schedule for Tomorrow
FILE PHOTO

کراچی کے مختلف علاقوں میں سوئی سدرن گیس کمپنی نے دن اور رات کے لیے سخت گیس بندش کا شیڈول نافذ کر دیا ہے جس سے شہریوں کی مشکلات بڑھ گئی ہیں۔

کمپنی کے مطابق صبح 10 بجے سے دوپہر 12 بجے، دوپہر 3 بجے سے شام 6 بجے، اور رات 10 بجے سے صبح 5:30 بجے تک گیس کی سپلائی معطل رہے گی۔

شیڈول کے نفاذ کے باوجود شہر کے کئی علاقوں میں لوڈ شیڈنگ جاری ہے۔ ایف بی ایریا، نارتھ ناظم آباد، ملیر، لانڈھی، اورنگی ٹاؤن، گلشن اقبال، ناظم آباد، گارڈن اور لیاقت آباد میں صارفین کو دن کے مختلف اوقات میں گیس کی عدم فراہمی کا سامنا رہا۔ بعض مقامات پر صارفین کی شکایات کے باوجود گیس بحال ہونے میں تاخیر بھی دیکھنے میں آئی اتوار کو صبح 10 بجے تک سپلائی شروع نہیں ہو سکی۔

ماہرین کے مطابق اس اقدام سے شہریوں کی روزمرہ زندگی مزید مشکل ہو گئی ہے کیونکہ بڑھتی ہوئی مہنگائی اور ڈیزل پر مبنی لاجسٹک لاگت کی وجہ سے بنیادی اشیاء کی قیمتیں عام لوگوں کی پہنچ سے دور ہو گئی ہیں۔ گھریلو صارفین کو محدود وسائل اور غیر یقینی سہولیات کے ساتھ کھانا پکانے، حرارت کے لیے ایندھن اور ٹرانسپورٹ کے مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

Related Posts