جھنگ پولیس کے اہلکاروں نے کیا کیا؟ بزرگ شہری کی حراست میں موت کی حقیقت بے نقاب

تازہ ترین

تازہ ترین

(فوٹو؛ فائل)

جھنگ میں ایک بزرگ شخص کی مبینہ طور پر پولیس کی تحویل میں تشدد کے بعد موت واقع ہو گئی.اطلاعات کے مطابق حراست کے دوران اسے شدید تشدد کا سامنا کرنا پڑا جس کے نتیجے میں وہ زخموں کی شدت برداشت نہ کر سکا اور جاں بحق ہو گیا۔

میڈیا ذرائع کے مطابق مقامی وکلاء، رہائشیوں اور گواہوں کے مطابق متقول شخص کو اسٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او) کی زیر قیادت پولیس ٹیم نے گرفتار کیا تھا۔

مقامی وکلا کا کہنا ہے کہ جھنگ پولیس نے بعد میں اس کی لاش کو پولیس وین میں رکھ کر رات کے وسط میں اسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا جبکہ پولیس نے ابھی تک گرفتاری کی وجہ یا اس شخص کی موت کے حالات کی وضاحت نہیں کی ہے۔

مقامی افراد نے پنجاب حکومت سے فوری اور شفاف تحقیقات کے ساتھ ذمہ دار اہلکاروں کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا۔ اسپتال کے حکام نے کہا کہ خاندان کو مطلع کرنے اور رسمی کارروائی مکمل ہونے تک وہ اس معاملے پر تبصرہ نہیں کریں گے۔ ضلع انتظامیہ اور پولیس کے ترجمان سے بیان کے لیے رابطہ کیا گیا تاہم رپورٹ تیار ہونے تک ان کے جوابات موصول نہیں ہوئے۔

Related Posts