پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹس میں 4 لاکھ 64 ہزار روپے کی سطح پر موجود ہے اور یہ نرخ سہ پہر 3 بجے تک کار آمد رہے گے جس کے بعد آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نئے ریٹس جاری کرے گی۔
صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق بدھ 25 مارچ 2026 کو 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 4,64,062 روپے جبکہ 10 گرام 24 قیراط سونا 3,97,858 روپے کی سطح پر موجود ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 22 قیراط کا 10 گرام سونا 3,64,716 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی 7,454 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 6,390 روپے میں خریدی اور فروخت کی جارہی ہے۔
ماہرین کے مطابق عالمی منڈی میں قیمتوں میں اضافہ اور روپے کی قدر میں اتار چڑھاؤ مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں پر اثرانداز ہو رہے ہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








