ملک بھر میں سونے کی قیمت کم ہوگئی، عالمی مارکیٹ میں بھی سونا سستا ہوگیا۔ 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے کی کمی ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق 24 قیراط سونے کی قیمت 2 لاکھ 60 ہزار 200 روپے سے 200 روپے فی تولہ کم ہو کر 2 لاکھ 60 ہزار روپے ہوگئی۔ 24 قیراط کے دس گرام سونے کی قیمت میں بھی 172 روپے کی کمی دیکھی گئی ہے۔
تاہم 22قیراط کے 10 گرام سونے کی قیمت میں کوئی کمی بیشی نہیں ہوئی۔ قیمت میں استحکام کے ساتھ 10 گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 4 ہزار 332 روپے کی سطح پر برقرار ہے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 5 ڈالر کی کمی ہوئی ہے۔ سونے کی نئی قیمت 2 ہزار 502 ڈالرز فی اونس کی سطح پر آگئی۔ چاندی کی قیمت میں استحکام ریکارڈ کیا گیا۔
مقامی صرافہ بازاروں میں چاندی کی فی تولہ قیمت بغیر کسی کمی بیشی کے 2 ہزار 950 روپے جبکہ فی 10 گرام چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2 ہزار 529روپے 14 پیسے کی سطح پر مستحکم ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








