پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ منگل کے روز فی تولہ سونا 6,900 روپے مہنگا ہو کر نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔یہ اضافہ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ریکارڈ اضافے کے بعد سامنے آیا ہے۔
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط سونے کی قیمت 6,900 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 35 ہزار 100 روپے فی تولہ ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام 24 قیراط سونا 5,916 روپے بڑھ کر 3,73,028 روپے تک جا پہنچا۔
اسی طرح 22 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت 5,423 روپے بڑھ کر 3,41,954 روپے ہو گئی ہے۔
عالمی منڈی میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا، جہاں سونا 69 ڈالر کے اضافے کے بعد فی اونس 4,140 ڈالر کی نئی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق دوسری جانب چاندی کی قیمتیں مقامی اور بین الاقوامی مارکیٹ میں مستحکم رہیں۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








