وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے بھر عوامی سہولت اور نظام کی بہتری کے لیے ٹول پلازہ پر پرچی سسٹم ختم کرکے جدید ون ایپ، ون سسٹم متعارف کروانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت ہونے والے خصوصی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب کے تمام 38 ٹول پلازوں پر پرچی دینے کا پرانا طریقہ ختم کر کے ایک جدید ون ایپ، ون سسٹم متعارف کرایا جائے گا جس کا مقصد سفر کو آسان، شفاف اور تیز بنانا ہے۔
پنجاب کے تمام ٹول پلازوں پر پرچی ختم،
مکمل ڈیجیٹلائزیشن کا فیصلہ pic.twitter.com/zEVLYQ0yeL— Government of Punjab (@GovtofPunjabPK) October 14, 2025
اس کے علاوہ صوبے کی 5 اہم سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے منصوبے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت مکمل کیے جائیں گے یعنی نجی کمپنیاں حکومت کے ساتھ مل کر یہ کام انجام دیں گی۔ اس طریقے سے نہ صرف اخراجات کم ہوں گے بلکہ منصوبے بھی جلد مکمل ہونے کی توقع ہے۔
اجلاس میں یہ بھی بتایا گیا کہ ای-ٹینڈرنگ کے نظام سے صوبے کو اب تک 40 ارب روپے کی بچت ہوئی ہے۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ نئی تعمیر ہونے والی تمام سڑکوں پر سولر اسٹریٹ لائٹس لگائی جائیں تاکہ بجلی کی بچت ہو اور ماحول دوست نظام کو فروغ دیا جا سکے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








