ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں دو ہزار روپے کی کمی

تازہ ترین

تازہ ترین

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں دو ہزار روپے کی کمی
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں دو ہزار روپے کی کمی

اسلام آباد: پاکستان میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 2000 روپے کی کمی ہوئی۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے فراہم کردہ اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ سونے کی قیمت (24 قیراط) فی تولہ 2,000 روپے اور 1,714 روپے فی 10 گرام کم ہو کر بالترتیب233,100 روپے اور 199,846 روپے پر طے پائی۔

بین الاقوامی شرح 9 ڈالر کم ہو کر 2,006 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی۔ نتیجتاً ملکی شرح میں بھی کمی واقع ہوئی۔

مزید پڑھیں:پیٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت میں 5.6 فیصد کی کمی

دریں اثنا، پاکستان میں حال ہی میں ہونے والے عوامل کی وجہ سے سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے، اقتصادی اور سیاسی بحران، بلند افراط زر، اور کرنسی کی قدر میں کمیکے باعث لوگ محفوظ سرمایہ کاری اور سونا خریدنے کو ترجیح دیتے ہیں۔

Related Posts