اسلام آباد: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری روز کے دوران مثبت صورتحال دیکھنے کو ملی، آج کاروبار کے دوران کے ایس ای 100انڈیکس میں 0.69 فیصد کا اضافہ ہوا۔
سیاسی درجہ حرارت ٹھنڈا ہونے پر سرمایہ کارووں نے سکھ کا سانس لیا اور مارکیٹ کو 42,000 پوائنٹس کی نفسیاتی رکاوٹ سے اوپر پھینک دیا۔
اسٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس 287.82 پوائنٹس یا 0.69 فیصد اضافے کے ساتھ 42,006.24 پر بند ہوا۔
بینچ مارک کے ایس ای 100انڈیکس میں اضافہ کرنے والے شعبوں میں تیل اور گیس کی تلاش (109.27 پوائنٹس)، بینکنگ (63.85 پوائنٹس) اور فرٹیلائزر (44.33 پوائنٹس) شامل ہیں۔
آل شیئر انڈیکس کا حجم 109.2 ملین سے بڑھ کر 196.2 ملین ہو گیا، جبکہ ٹریڈ ہونے والے حصص کی مالیت گزشتہ سیشن میں 3.37 بلین روپے سے بڑھ کر 5.77 بلین روپے ہو گئی۔
مزید پڑھیں:ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں دو ہزار روپے کی کمی
آج 324 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے 178 کے بھاؤ میں اضافہ، 120 میں کمی اور 26 کے بھاؤ میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








