اسلام آباد: پی ٹی آئی کی رہنماء و سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری کا بیان سامنے آیا ہے جس میں اُن کا کہنا ہے کہ اسلام آباد پولیس نے شیریں مزاری اور فلک ناز کو دوبارہ حراست میں لے لیا ہے۔
شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری کا اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ٹوئٹر پر کہنا تھا کہ میں اور فلک ناز کی فیملی شیریں مزاری اور فلک ناز کو لینے گئے تھے۔
اپنے ٹوئٹ میں اُن کا مزید کہنا تھا کہ اسلام آباد پولیس اڈیالہ جیل کے باہر سے شیریں مزاری اور فلک ناز کو دوبارہ گرفتار کرکے لے گئی۔
مزید پڑھیں:چیف جسٹس کی وضاحت پر مریم نواز کا رد عمل سامنے آگیا
واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے شیریں مزاری اور سینیٹر فلک ناز کو رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








