پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 450 روپے کمی

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 450 روپے کی کمی
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 450 روپے کی کمی

اسلام آباد: 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں جمعرات کے روز 450 روپے کی کمی دیکھی گئی، گزشتہ روز 158,850 روپے میں فروخت ہونے کے مقابلے میں آج سونا 158,400 روپے میں فروخت ہوا۔

آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، 10 گرام 24 قیراط سونا 386 روپے کم ہو کر 136,188 روپے کے مقابلے 135,820 روپے پر فروخت ہوا، جب کہ 10 گرام 22 قیراط کی قیمت 124,839 روپے میں فروخت ہونے کے مقابلے میں 124,486 روپے پر آ گئی۔

فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمت بالترتیب 1690 روپے اور 1448.90 روپے پر مستحکم رہی۔

مزید پڑھیں:اسٹاک مارکیٹ میں 164پوائنٹس کی مندی

ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 16 ڈالر کی کمی ہوئی اور اس کی قیمت گزشتہ روز 1782 ڈالر کی فروخت کے مقابلے میں 1766 ڈالر رہی۔

Related Posts