پنجاب حکومت نے فلم ”جوائے لینڈ“پر پابندی لگادی

تازہ ترین

تازہ ترین

پنجاب حکومت نے فلم ”جوائے لینڈ“پر پابندی لگادی
پنجاب حکومت نے فلم ”جوائے لینڈ“پر پابندی لگادی

متنازع فلم جوائے لینڈ پر حکومت پنجاب نے پابندی عائد کرتے ہوئے پرڈیوسر سرمد سلطان کو سنیماؤں میں ریلیز کرنے سے منع کردیا۔

محکمہ اطلاعات پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق فلم ”جوائے لینڈ“کے حوالے سے بہت زیادہ شکایات موصول ہورہی ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز مرکزی سینسربورڈ نے فلم کو ریلیز کرنے کی اجازت دی تھی۔

عالمی ایوارڈ یافتہ فلم کی کہانی ایک نوجوان اور ٹرانس جینڈر کے گرد گھومتی ہے جو ڈانس کلب میں ملازمت کے دوران ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہو جاتے ہیں۔

مرکزی فلم سنسر بورڈ کے فُل بورڈ اجلاس میں فلم دیکھنے کے بعد فیصلہ کیا گیا تھا کہ فلم کے کچھ حصے حذف کرنے کے بعد نمائش کیلئے پیش کی جاسکتی ہے۔

مزید پڑھیں:اشنا شاہ اپنے ساتھ کام کرنیوالوں کو بھائی کہہ کر کیوں مخاطب کرتی ہیں؟

ہدایت کار صائم صادق کی اس فلم میں سرمد کھوسٹ، ثروت گیلانی، علینا خان، سہیل سمیر، سلمان پیر، ثانیہ سعید، کنول کھوسٹ، زویا احسن، ثنا جعفری اور قاسم عباس سمیت دیگر نے اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

Related Posts