اشنا شاہ اپنے ساتھ کام کرنیوالوں کو بھائی کہہ کر کیوں مخاطب کرتی ہیں؟

تازہ ترین

تازہ ترین

اشنا شاہ اپنے ساتھ کام کرنیوالوں کو بھائی کہہ کر کیوں مخاطب کرتی ہیں؟
اشنا شاہ اپنے ساتھ کام کرنیوالوں کو بھائی کہہ کر کیوں مخاطب کرتی ہیں؟

شوبز انڈسٹری کی دلکش اداکارہ اشنا شاہ نے اپنے ساتھ کام کرنے والوں کو بھائی کہنے کی وجہ بتائی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں اشنا شاہ نے لکھا کہ بہت سے لوگ یہ سوال کرتے ہیں کہ بھائی کیوں کہتی ہو، پیشہ وارانہ ماحول میں ہمیں بھائی کہنے کا شوق نہیں بلکہ ضرورت ہوتی ہے۔

Ushna Shah Reveals Why She Calls Industry People Bhai

ٹوئٹر پیغام میں اشنا شاہ نے کہا کہ اگر بھائی نہ کہیں تو بہت سے حضرات کا دماغ خراب ہوجاتا ہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ اگر آپ لڑکی یا عورت کو کولیگ یا پیشہ ورانہ دوست کی حیثیت سے لیں تو بھائی بنانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

خیال رہے کہ اُشنا شاہ ہمیشہ ہی سوشل میڈیا پر اپنے خیالات کا اظہار کافی بے باکی سے کرتی آئی ہیں۔

قبل ازیں انہوں نے شوبز انڈسٹری کے رازوں سے پردہ اُٹھاتے ہوئے بتایا تھا کہ شوبز انڈسٹری میں زیادہ تر لوگ فراڈیے اور بیشتر چیزیں حقیقت کے برعکس ہیں۔

Related Posts