قومی اسمبلی، پاک فوج کی حمایت میں متفقہ طور پر قرار داد منظورکرلی گئی

تازہ ترین

تازہ ترین

قومی اسمبلی، پاک فوج کی حمایت میں متفقہ طور پر قرار داد منظورکرلی گئی
قومی اسمبلی، پاک فوج کی حمایت میں متفقہ طور پر قرار داد منظورکرلی گئی

اسلام آباد: پاک فوج کی حمایت میں قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران متفقہ طور پر قرار داد کو منظور کرلیا گیا۔

قومی اسمبلی میں ملتان سے منتخب ہونے والے پی ٹی آئی کے منحرف رکن قومی اسمبلی احمد حسن ڈیہڑ نے پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لیے قومی اسمبلی میں قرار داد پیش کی جسے متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا۔

قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے اور وزیر ہوا بازی سکھر نے ڈی آئی خان ایئرپورٹس کو انٹرنیشنل ایئرپورٹ بنانے کا اعلان کردیا۔

وفاقی وزیر ہوابازی خواجہ سعدرفیق کا اجلاس کے دوران کہنا تھا کہ ماضی میں سیاسی بنیادوں پرایئرپورٹ بنائے گئے، سیاسی بنیادوں پرایئرپورٹ نہیں بننے چاہئیں، کہا کراچی ایئرپورٹ کے رن وے کو بھی اپ گریڈیشن کرنے جارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سکھر اور ڈی آئی خان ایئرپورٹس کی اپ گریڈیشن کیلئے ابتدائی کام مکمل ہوچکا ہے۔

وفاقی وزیر ہوابازی کا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے دورمیں مخالفین پرجھوٹے مقدمے بنائیں گے، عمران خان کے ساتھ جو آج ہو رہا ہے وہ اس کا مکافات عمل ہے، نیازی کی حکومت کو آئینی طریقے سے ہٹایا گیا۔

مزید پڑھیں:آرمی ایکٹ میں تبدیلی اپنے مفادات کیلئے کی جا رہی ہے، عمران خان

لیگی رہنما نے کہا کہ عمران خان کو توشہ خان کے تحائف کا حساب دینا پڑے گا، ممنوعہ فارن فنڈنگ ثابت ہوگئی،خیرات چوری بھی سامنے آگئی، لوگوں کی پگڑیاں اچھالنا عمران خان کا وطیرہ ہے۔

Related Posts