لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ایک ہی طریقہ صاف اورشفاف الیکشن سے ملک کو تباہی سے بچایا جا سکتا ہے۔.ہفتے کو بتاؤں گا راولپنڈی کب پہنچنا ہے، اپنے مفادات کیلئے آرمی ایکٹ میں تبدیلی کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ آرمی ایکٹ میں تبدیلی اپنے مفادات کے لئے کی جارہی ہے۔
پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ معیشت دن بدن تنزلی کی طرف جا رہی ہے، حکمرانوں نے اپنے کیسز معاف کروا لیے، مجھے خدشہ ہے حکمران پھر سے ملک چھوڑ کر بھاگ جائیں گے۔
سابق وزیراعظم نے عمران خان نے جہلم، خوشاب، پشاور، چکدرہ میں پاکستان تحریک انصاف کے حقیقی آزادی لانگ مارچ کے شرکاء سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی آمدن کم اورقرضے بڑھتے جا رہے ہیں، قرضوں کی قسطیں دینے کے لیے بیرون ملک سے قرض لیں گے، جب بیرونی ممالک سے پیسے نہیں ملیں گے تو خطرہ ہے ڈیفالٹ کر جائیں گے، جب ملک میں ڈالرنہیں آئے گا توپاکستان کا روپیہ گرے گا۔
انہوں نے کہا کہ شرکا کوسلام پیش کرتا ہوں، قرضوں کا ڈیفالٹ رسک آج 80 فیصد پرپہنچ گیا ہے، مطلب پاکستان اب اپنے قرضوں کی قسطیں واپس نہیں کرسکے گا، اب بیرون ملک ہمیں قرض نہیں دیں گے، ملک کی ایکسپورٹ مسلسل نیچے جا رہی ہے۔
تحریک انصاف کے سربراہ نے کہا کہ زراعت کی کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق رواں سال 25 فیصد کپاس 50 فیصد کم ہو گی، حکومت کی فنانس اینڈ ایگری کلچرکی رپورٹ کے مطابق چاول 40 فیصد کم پیداوار ہو گی، کھاد 85فیصد کم ہوگئی ہے، زراعت میں پیداوارکم ہو گئی ہے، ہمارے دور میں انڈسٹریز 27 فیصد ترقی، آج ایک فیصد پر آگئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ ہمارے لیے لمحہ فکریہ ہے، پاکستان ڈیفالٹ کی طرف جا رہا ہے، جب روپے کی قدر مزید گرے گی تو مہنگائی اور بڑھے گی، اس وقت 5 کروڑپاکستانی غربت کی لکیرسے نیچے ہیں، ایک طرف معیشت نیچے کی طرف جا رہی ہے۔
عمران خان نے کہا کہ یہ آزادی صحافت کے نام پر لوگوں کوبلیک میل کر رہے ہیں، کہاں چند کروڑ کی بات کو اٹھادیا اور شہبازشریف کے خلاف 16 ارب کے کیس پرکوئی بات نہیں ہورہی، شہباز شریف کیس کے چار گواہان مر گئے، شہبازشریف پر 8 ارب کا ٹی ٹیز کا بھی کیس ہے، زرداری کے اومنی گروپ نے کرپشن کا اعتراف کیا۔
عمران خان نے کہا کہ نیب نئے قانون کے تحت اب 9 ارب روپیہ اومنی گروپ کو واپس کرنا پڑے گا، شریف خاندان کا فلیٹ والا کیس بھی اب ختم ہو جائے گا، ان کا اقتدارمیں آنے کا اصل مقصد اپنے کیسزختم کرانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مہنگائی جتنی بڑھے گی اتنی ہی غربت میں اضافہ ہو گا، اس وقت 50 سال میں سب سے زیادہ مہنگائی ہے، حکومت کی ترجیح تو اس وقت مہنگائی کو کم کرنے پر ہونی چاہیے، حکومت کی ترجیح اس وقت کرپشن کیسز ختم کرنے پر لگی ہے۔
مزید پڑھیں:میری جان کو اب بھی خطرہ، لگتا ہے دوبارہ قاتلانہ حملہ کیا جائے گا۔عمران خان
پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ نیب قانون پاس کر کے انہوں نے 1100 ارب کے کیس معاف کرالیے، نجی چینل پر گھڑی کا شوشا چھوڑا گیا، ان کیخلاف برطانیہ، دبئی، امریکا میں بھی کیسز کرینگے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








