پانچ لاکھ کی رقم کی خرد برد کرکے پولیس کو ڈکیتی کی جھوٹی اطلاع دینے والا ملزم گرفتار

تازہ ترین

تازہ ترین

ملزمان گرفتار
(فوٹو: آن لائن)

کراچی: پولیس نے پانچ لاکھ سے زائد کی رقم کی خرد برد کرکے ڈکیتی کی جھوٹی اطلاع دینے والے ملزم کو حراست میں لیا۔

ذرائع کے مطابق دو روز قبل مورخہ 15 نومبر 2022 کو محمد جاوید نامی شخص نے تھانہ ڈاکس میں درخواست جمع کروائی کہ سمٹ بینک فشری کے پاس موٹرسائیکل سوار دو مسلح ملزمان اس سے 5 لاکھ 15 ہزار روپے لوٹ کر فرار ہوگئے ہیں۔

واقع کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ ڈاکس پرویز علی سولنگی نے ٹیم کے ہمراہ تحقیقات کا آغاز کیا۔

دوران انٹروگیشن جائے وقوعہ کی cctv فوٹیجز و اہل علاقہ کے بیانات سے واضح ہوا کہ مذکورہ مقام پر کوئی بھی واردات رونما نہیں ہوئی۔

لہٰذا درخواست دہندہ کو جامع انٹروگیٹ کیا گیا تو یہ بات عیاں ہوئی کہ اس نے جھوٹی درخواست جمع کروائی تھی۔ درخواست گزار نے اپنے رشتے دار کی رقم ہڑپ کرنے کے لیے ڈکیتی کی جھوٹی اطلاع درج کروائی۔

مزید پڑھیں:کراچی، نیو گولیمار میں دھماکے کے باعث 3بچوں سمیت 5افراد زخمی

مذکورہ درخواست دہندہ کے قبضہ سے خرد برد کی گئی رقم 5 لاکھ 15 ہزار روپے برآمد کر کے اسکے خلاف مقدمہ الزام نمبر 637/22 بجرم دفعہ 408/420 ت پ درج کیا گیا۔

Related Posts